ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی پاکستان سے دور،آسٹریلیا کے ایک وکٹ پر 302 رنز

شیئر کریں:

برسبین کی طرح ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پہلے روزقومی ٹیم کی مہمان ٹیم کے اگے ایک نہ چل سکی۔ بولنگ لائن میں تبدیلیوں کے باوجود پھربھی شاہینوں کے اوسان خطا ہی رہے۔
قومی بالرز آئوٹ کرنے ہی بھول پورے دن میں ایک وکٹ لے سکے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیلڈنگ میں بھی غلطیاں کیں۔ پاکستان نے اسٹارٹ تواچھا لیا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی صرف 8 کے مجموعی اسکور پر اس وقت ملی
جب جوبرنزکوجلد چلتا کیا،اس کے بعد ایڈیلیڈ کے گرائونڈ پر شاہین بے بسی کی تصویر بنے رہے۔
ڈیوڈوانراورمارنس لبوشین نے گرائونڈ کے چاروں طرف بہترین کھیل پیش کرکے شاہینوں کو ہلکان کردیا۔
دونوں نے بیک ٹو بیک سنچریاں داغ دیں۔ محمد عباس، ڈیبیو بوائے موسی خان اوریاسرشاہ بےضرررہے۔
وارنراورلبوشین نےدوسوچوارنوے رنز کی شراکت بنائی۔ وارنرایک سوچھیاسٹھ اورلبوشین ایک سوچھبیس رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ حارث سہیل،عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ امام الحق،محمد عباس اوریبیو کرنے والے موسی خان کو
پلیئرنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔


شیئر کریں: