اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اسپتال میں داخل ہو گئے

شیئر کریں:

اینکر اور مزہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال داخل ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبی عامر کو پانچ نومبر کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کو اس بری خبر کی اطلاع دی تھی۔

اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کو دعاؤں کی ضرورت

عامر لیاقت حسین نے اپنی صحافت کا آغاز ایک اخبار سے کیا اور پھر جیو نیوز کی لانچنگ ٹیم کا حصہ بنے۔
اس کے بعد وہ پھر چینلز بدلتے رہے کبھی اے آر وائی، ایکسپریس پھر جیو اس دوران کئی اور جگہ بھی ان بات چیتیں چلیں۔
لیکن ان دنوں ان کا ایکسپریس ٹی وی سوال جواب پر مبنی پروگرام چل رہا ہے۔
اسی طرح سیاسی وابستکی ایم کیو ایم سے رکھی اور پھر تحریک انصاف جوائن کر لی۔
اس وقت بھی وہ کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔


شیئر کریں: