ایم کیو ایم نے بھی آزاد امیدواروں پر نظریں جمالیں

ایم کیو ایم نے بھی آزاد امیدواروں پر نظریں جمالیں

عام انتخابات میں ملک بھر سے جیتنے والے آزاد امیدواروں‌کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں‌شمولیت کا سلسلہ جاری تھا کہ اب
ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اپنی بانہیں ان کے لیے پھیلا دی ہیں.
حکومت سازی، آزاد امیدواروں کو اپنانے اور دیگر امور پر مشاورت کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہورہا ہے.
مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے رابطوں‌سے متعلق بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی سے 10 آزاد امیدواروں کی شمولیت بھی زیر غور آئے گی. خیال رہے بیشتر آزاد امیدوار تحریک
انصاف کے حمایت یافتہ ہیں. روزآنہ کی بنیاد پر ان میں سے اراکین سیاسی جماعتوں‌ میں‌شمولیت اختیار کررہے ہیں.