ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اے بھی حکومت سے ناراض

شیئر کریں:

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بھی تحریک انصاف کی حکومت سے ناراض ہو گئی ہے۔
جی ڈے اے کے صوبائی ترجمان سردار رحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔
ہم مزید چند دن اورانتظارکریں گے جس کے بعد کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ہم آزاد ہوں گے۔
جی ڈے اے کے اب وعدوں کو پورا کرنا ہو گا۔
ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے اور نوجوانوں کے لئے روزگارمانگا لیکن حکومت کی طرف سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/12/14810/ایم کیو ایم کا وزارت چھوڑنے کا اعلان فروغ نسیم کا کیا ہوگا؟
ترجمان نے ساتھ ہی سندھ میں پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی پر بھی اعتراض کیا
ترجمان نے واضح کیا اگر حکومت نے ہمارے تحفظات دور نہ کیے تو پھر پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔
یاد رہے اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے: https://www.khabarwalay.com/2020/01/12/14820/وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کی دھمکی تو فوری کام کر گئی اور پیر کو ہی حکومت کے وفد نے ملاقات بھی کر لی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ تحرک انصاف کی حکومت جی ڈے اے کے انتباہ کو کس طرح لیتی ہے۔


شیئر کریں: