ایمازون کے جیف بیزوس نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ایک دن میں 13 ارب ڈالر کا اضافہ

شیئر کریں:

آن لائن شاپنگ کمپنی ایمازون کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
جیف بیزوس کی جیب میں ایک ہی دن میں تیرہ ارب ڈالرآگئے ۔
اس طرح بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔
ایمازون ڈاٹ کام کے مالک جیف بیزوس نے ایک ہی دن میں ریکارڈ ڈالر کما کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

کورونا سے دنیا کی معیشت تباہ، ایمازون کی دولت مزید بڑھ گئی

دو ہزار بارہ سے اب تک بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کی تشکیل کے بعد ایک دن میں کسی بھی
شخص کی دولت میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں کئی بڑی کمپنیوں کو مالی نقصان ہورہا ہے وہیں ایمازون کے
مالک جیف بیزوس کے مالی اثاثوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

جیف بیزوس کی قسمت ایسی چمکی کہ رواں سال ان کے کے اثاثے 74 ارب ڈالر سے بڑھ کر
ایک سو نواسی اعشاریہ تین بلین ڈالر تک جا پہنچے۔

ایمازون انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا آن لائن ریٹیلر اسٹور ہے۔ اس ایپ کے ذریعے دنیا بھر سے
روزانہ لاکھوں لوگ شاپنگ کرتے ہیں۔

کمپنی کی تاریخ ساز کامیابی کے باعث اس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف بیزوس فوربز کی
ارب پتی افراد کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں۔


شیئر کریں: