ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث

ایف سی کے ریٹائرڈ اہلکار اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث

سی ٹی ڈی کراچی نے خفیہ اطلاع پر بنارس کے علاقے میں آپریشن کے دوران ایف سی کے ریٹائر اہلکار
سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے. ی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں زردار خان اور سلیم خان شامل
ہیں. ملزمان نے دوران تفتیش غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل سے کراچی لانے کا انکشاف کیا.
گروہ کا سرغنہ مختیار درہ آدم خیل میں غیر قانونی طریقے سے اسلحہ تیار کرتا ہے اور گرفتار کیے گئے ملزمان غیر قانونی
اسلحہ سپلائی کیا کرتے تھے. کراچی میں اسلحہ اسمگلر گینگ کا اہم کارندہ اقبال جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتا
ہے.گروہ کا سرغنہ مختیار نے اسلحہ اسمگلنگ کے لئے زیادہ تر ایف سی کے ریٹائر اہلکاروں کو شامل کیا ہے.
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی ہے.