ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی

شیئر کریں:

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے اگر اس نے آئل ٹینکرز کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں توجوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایران کے صدر حسن روحانی اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ایرانی صدر نے امیر قطر سے گفتگو میں کہا کہ اگر امریکا کیریبین یا دنیا کے کسی اور کونے میں ایرانی آئل ٹینکرز
کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرے گا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔
صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی بھی کسی کشیدگی میں پہل نہیں کی اور نہ ہی کرے گا۔
دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے امیر قطر سے گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی
کمیشن کے جلد قیام سے تہران اور دوحہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی منتقلی بتدریج شروع کی جائے گی۔
دونوں ممالک کی ایئر لائنز کی پروازوں کا از سر نوآغاز ہو گا۔
اس موقع پر امیر قطر نے عیدالفطر کی ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے تمام شعبوں میں
باہمی تعلقات پر زوردیا۔امید ظاہر کی کہ اقتصادی کمیشن کے قیام سے باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔


شیئر کریں: