ایران کا ریاض میں‌ سفارت خانہ آج بحال

شیئر کریں:

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت آج ہورہی ہے. ایران 7 سال بعد سعودی دارلحکومت ریاض میں
اپنا سفارت خانہ باقاعدہ طور پر کھول رہا ہے. اس کے ساتھ ہی جدہ میں بھی قونصل خانہ کھول دیا جائے گا.
چین کی معاونت سے دونوں ملکوں‌ کے درمیان 10 مارچ کو تعلقات کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس میں طے کیا گیا
تھا کہ دو ماہ کے اندر سفارت خانے 7 سال سال پہلے کی سطح پر لے آئیں گے

ایران سعودی عرب وفود کی اسلام آباد میں‌ ملاقات

سفارت خانہ اور قونصل خانہ کی بحالی سے خطے اور مسلمان ممالک میں اہم مقام رکھنے والے سعودی عرب اور ایران
کی کشیدگی مرحلہ وار ختم ہو جائے گی.
تعلقات کی بحالی کے بعد سے سعودی عرب کا رویہ یمن کے حوثیوں اور شام کے صر بشارالسد مخالف رویے میں بھی
بہتری آگئی ہے. ایران سعودی عرب تعلقات کا پاکستان پر بھی سب سے زیادہ مثبت اثر پڑے گا. دونوں ملکوں کی پراکسی
پاکستان میں لڑی جاتی رہی ہے.


شیئر کریں: