ایران نے کورونا ویکسین بنالی، ٹرائلز میں 90 فیصد تک موثر

شیئر کریں:

عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے کورونا ویکسین بنا لی۔
ایرانی ویکسین کورونا کے خلاف 90 فیصد تک موثر ہے۔
ویکیسن ٹرائل کرنے والی ٹیم کے سربراہ محمد رضا صالحی کا کہنا ہے
کہ پہلے مرحلے میں 35 رضا کاروں پر ٹرائل کیے گئے۔
کورونا ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا رہے ہیں۔

محمد رضا کا کہنا ہے کہ سائنس دانوں کو اتنے بہتر نتائج کی امید نہیں تھی
لیکن ویکسین کورونا کے خلاف 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔
ٹرائل میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو دسمبر میں ویکسین لگائی گئی تھی۔
20 مارچ کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

برکت نامی ویکسین ایرانی تحقیقاتی ادارے سیتاد نے بنائی ہے۔
یہ ادارہ براہ راست ایرانی سپریم لیڈر کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔
یاد رہے ایران میں کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر میں 60 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔


شیئر کریں: