ایران نے صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

شیئر کریں:

ایران اور امریکا میں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے۔
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایران نے جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
قاسم سلیمانی کو سفید فاسفورس سے شہید کیا گیا

تہران کے مقامی پراسیکیوٹر علی القاسمیھر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور
دیگر 30 افراد کو ایران نے رواں سال جنوری کی تین تاریخ کو بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا ذمہ دار ٹھیرایا ہے۔
ان افراد کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔
ایران نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ قاسیم سلیمانی ایران میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے۔
قاسم سلیمانی کو رواں سال امریکا نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں شہید کر دیا تھا


شیئر کریں: