ایاز صادق نے بیان میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی، ترجمان پاک فوج

شیئر کریں:

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا
جس میں
تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔

راولپنڈی میں پرس بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی
کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کے ایک ذمہ دار
ریاست کے طور پر ایک موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے ابھی نندن کے رہا
کرنے کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔


شیئر کریں: