گوجرانوالہ جلسہ پر ایک ارب روپے کا خرچہ

شیئر کریں:

ایوزیشن جماعتوں نے گوجرانوالہ جلسے پر خطیر رقم خرچ ڈالی.

فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ اخراجات کا دعویٰ کر دیا۔
انہوں نے کہا اپوزیشن جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے.

فیاض الحسن کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مکس اچار پارٹی ہے،
بارہ مصالحوں والی چاٹ تو سنی، گیارہ مصالحوں والی مکس اچار پارٹی اب سن رہے ہیں،

گوجرانوالہ جلسہ میں ریلیاں کہاں کہاں سے پہنچیں گی

اس مکس اچار پارٹی میں اقربا پروری، منی لانڈرنگ کے مصالحے بھی ہیں،
ان گیارہ مصالحوں میں جعلی ٹی ٹی کی دال چینی بھی ہے،
اس میں جعلی اکاونٹس کے لونگ بھی ہیں، یہ مصالحے بڑے تیکھے ہیں،
پہلے ہی ان مصالحوں نے پاکستان کی معیشت اور عوام کے معدوں کو السر اور کینسر کیا ہوا،
اگر مزید تیکھے مصالحے استعمال کئے تو پاکستان کی معیشت کا معدہ خراب ہوگا۔


شیئر کریں: