اپنے 3 بچوں کو قتل کر کے فرار ہونے والا سیکیورٹی اہل کار گرفتار

شیئر کریں:

پولیس نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان
ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نور محمد کا تعلق راولپنڈی کے علاقے گوجر خان سے ہے جہاں سے وہ
اپنے تین بچوں کو قتل کر کے فرار ہوا تھا۔

ملزم کے خلاف گوجرخان تھانہ میں مقدمہ درج ہے اور اس نے اپنے بچوں کے قتل کا اعتراف بھی کر لیاہے۔
ملزم کی گرفتاری تو ہو گئی لیکن پولیس کا تنازعہ شروع ہو گیا اور
دونوں ہی کارروائی کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔
ملزم اس وقت ریلوے پولیس کی حراست میں ہے اور اس نے اپنا تعلق سیکیورٹی ادارے سے بتایا ہے۔


شیئر کریں: