اٹلی کے وینس شہر میں داخلے کی فیس عائد کر دی گئی

شیئر کریں:

اٹلی کے شمال مشرقی شہر وینس دنیا کا پہلا شہر بن گیا جس میں داخل ہونے کے لیے فیس دینی پڑے گی.
یکم جنوری 2023 سے وینس میں تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کو تین سے 10 یورو تک فیس دینی ہو گی.
فیس کا اطلاق سیزن، موسم کی مناسبت اور قبل از وقت بکنگ پر ہو گا.
آن لائن بکنگ کے ذریعے فیس ادا کر کے کیو آر حاصل نہ کرنے پر سیاحوں پر 300 یورو تک جرمانہ عائد
کیا جاسکے گا.


شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شہر میں‌ بڑے پیمانے پر سیاحوں کی موجودگی پر کنٹرول حاصل
کرنا ہے. اس شہر میں روزآنہ کم سے کم 52 ہزار سیاح دورہ کرتے ہیں اور پیک سیزن میں‌ یہ تعداد ڈبل تک
پہنچ جاتی ہے.
وینس کا مارکو پولو ائیرپورٹ بھی اٹلی کا چوتھا مصروف ترین ائیرپورٹس میں‌ شامل ہے. وینس کے ہوٹلز
میں رات قیام کرنے والے اس ٹیکس سے مستثنی ہوں‌ گے کیونکہ وہ پہلے کرائے کی صورت میں‌ ٹیکس
ادا کر رہے ہوتے ہیں.

وینس یورپ کے خوبصورت ترین شہروں میں‌ سے ایک ہے اور یہاں سڑکوں کے لوگ کشتیوں میں سفر
کرتے ہیں.


شیئر کریں: