اونٹوں کے عالمی دن پر فیصل آباد میں مویشیوں کا مقابلہ حسن

شیئر کریں:

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اونٹ کے عالمی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ کلیہ امور حیوانات، ڈائریکٹوریٹ آف فارمز اور بین الاقوامی تنظیم برائے بھیڑ بکری و مویشی کے زیر اہتمام اونٹ میلے میں وزن کے لحاظ سے گجرانوالہ کے فرخ اعجاز کے اونٹ نے 1417 کلو گرام وزن کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فرخ اعجاز ہی کے اونٹ نے 1361 کلو گرام کے ساتھ دوسری اور بابر ملک کے اونٹ نے 1280 کلو گرام وزن کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں حنین کے اونٹ نے پہلی، فرخ اعجاز کے اونٹ نے دوسری جبکہ ملک بابر کے اونٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈین کلیہ امور حیوانات و پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال نے مقابلہ جیتنے والے اونٹ پال کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں جامعات میں زرعی و کسان میلوں کی روایت کے بانی اور محسن زراعت کے طور پر مویشی پال کسانوں اور کاشتکاروں کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے جو دن رات محنت کر رہے ہیں یہ اسی کا ثمر ہے کہ اونٹوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان بھر سے مختلف نسل کے اونٹ یہاں لائے گئے ہیں اور ان کے وزن اور حسن کا نظارہ عام عوام کے ساتھ یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ نے بھی کیا۔


شیئر کریں: