اومیکرون وائرس نے ساؤتھ افریقا میں‌ افراتفری مچا دی، تنہائی کا شکار

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون نے ساؤتھ افریقا کی لڑکھڑاتی معیشت کو مزید تباہی کے دھانے
پر پہنچا دیا. 2020 میں‌ 10 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنے والے ملک کو اب ہر ہفتہ ایک کروڑ
ڈالر کا نقصان ہونے لگا.
انتہائی خطرناک ویریئنٹ اومیکرون کی وجہ سے دنیا بھر نے جنوبی افریقا کو تنہا کر دیا. تمام پروازیں
منسوخ کیے جانے کے باعث طیارے رن وے پر گراؤنڈ کر دیے گئے ہیں.

ساؤتھ افریقا سمیت دیگر افریقی ممالک میں مزید کڑے لاک ڈاؤن کے خطراات منڈلانے لگے ہیں.
صورت حال کی سنگینی سے لوگوں‌ کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے.

ابھی دنیا کورونا وائرس سے سنبھل نہ پائی تھی کہ افریقہ کی سرزمین پر ایک اور قسم کے سامنے
آنے سے ایک بار پھر دنیا کو پابندیوں‌ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.


شیئر کریں: