March 19, 2020 at 8:18 am

ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ حملہ کیا ہے۔
حملہ اپر اورکزئی ماموزئی کے علاقہ ارغنجو میں چیک پوسٹ پر کیا گیا۔
اس حملے میں 2 پولیس اہلکار اختر جانان اور یحی شہید ہوئے۔
دہشت گردوں نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا ہے شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کی گئیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

Facebook Comments