بلوچستان اورماڑہ میں حملہ سیکیورٹی اہل کاروں‌ سمیت 14 افراد شہید

شیئر کریں:

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے بزی ٹاپ میں دہشت گردوں‌ نے سیکیورٹی فورس
کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔
دہشت گردوں‌ کے اس حملے میں فورسز کے اہل کاروں‌ اور گارڈز سمیت 14 افراد شہید
اور متعدد زخمی ہوئے۔
دہشت گردی میں‌ فرنٹئیر کانسٹبلری کے 7 جوان اور او جی ڈی سی ایل کے اہل کاروں‌ کو
سیکیورٹی فراہم کرنے والے 7 گارڈز کی جانیں‌ گئیں۔

حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں او جی ڈی سی ایل کے کانوائے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے
اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ سال اپریل میں اورماڑہ ہی کے علاقے میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر پاکستان نیوی
اور کوسٹ گارڈ کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد براس نے قبول کی تھی۔

تازہ حملے کی ذمہ داری بھی ایک غیر معروف بلوچ تنظیم نے قبول کی ہے۔


شیئر کریں: