انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،خبروالے نے پہلے خبر دے دی تھی

شیئر کریں:

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ
برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔

انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی
میچز 14 اور 15 اکتوبر کر کراچی میں ہوں گے۔

انگلینڈ کا جنوری 2011 میں ہونے والا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی
ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔
اس مختصر سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھارت روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ آئی سی سی ٹی
20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 2005 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔


شیئر کریں: