دنایے کرکٹ کی ون ڈے تاریخ کا انگلینڈ نے سب سے بڑا اسکور بنا کے شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا. انگلینڈ نے
نسبتا کمزور اور نووارد نیدرلینڈ کی ٹیم کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں پہاڑ جیسا اسکور 498 رنز بنا ڈالے.
اس اسکور میں نیدر لینڈ کے کپتان کا اپنا ہاتھ بھی تھا کیونکہ انہوں نے ٹاس جیت کے پہلے کھیلنے کے بجائے
انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دے ڈالی جس کا خمیاضہ پھر انہیں بھگتنا پڑا.
ون ڈے کی تاریخ کا اس سے پہلے بھی سب سے بڑا اسکور انگلینڈ ہی کا تھا جس نے 2018 میں آسٹریلیا کے
خلاف 6 وکٹ پر 481 رنز بنائے تھے. اسی طرح 2016 میں پاکستان کے خلاف بھی انگلینڈ نے 444 رنز
بنا رکھے ہیں.
نیدر لینڈ کے خلاف تین بلے بازوں نے تیز ترین سنچریز بنائی اور اپنی اننگز میں ریکارڈ 26 فلک بوس چھکے
لگائے. جواب میں نیدرلینڈ کی کرکٹ سنبھل نہ سکی اور صرف 266 رنز بنا کے آؤٹ ہو گئی.