انگلینڈ جانے والے 20 کرکٹرز کا اعلان صبح روآنہ ہوں‌گے

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ جانے والے خوش قسمت پلیئرز کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسرے کورونا ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کے بعد 20 کھلاڑی انگلینڈ جارہے ہیں۔

دورہ انگلینڈ جانے والوں میں اظہر علی کپتان،بابر اعظم،عابد علی،اسد شفیق،فہیم اشرف
فواد عالم،افتخار احمد،عماد وسیم،امام الحق،خوشدل؛ شاہ،محمدعباس،موسیٰ خان،نسیم شاہ
روحیل نذیر،سرفراز احمد،شاہین آفریدی،شان مسعود،سہیل خان،عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

33 کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کل مانچسٹر روآنہ ہوگا

موسیٰ خان اور روحیل نذیر اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
ظفر گوہر سیریز کی تیاریوں کے دوران انگلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے۔
پہلے مرحلے میں جن 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ری ٹیسٹنگ میں 6 کے ٹیسٹ منفی آئے۔
تاہم پہلے مرحلے میں جن کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے انہیں انگلینڈ روانگی کے لیے 2 منفی ٹیسٹ دینے ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 کھلاڑیوں اور 11 رکنی سپورٹ اسٹاف پر مشتمل قومی
اسکواڈ اتوار کی صبح چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے مانچسٹرروانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ کو اگست اور ستمبر میں میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین
ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوگا جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ
بورڈ کے زیراہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

اس دوران قومی اسکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزارے گا تاہم یہاں انہیں
پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
اس کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوجائے گی۔
کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑیوں اور 11 رکنی سپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے تھے
اور اب ان سب کی جمعرات کوہونی والی ری ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔


شیئر کریں: