انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو بھی شکست دے دی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز نیپال انڈر 19 کے خلاف 7 وکٹوں کی جیت سے کیا۔ اس میچ
کی خاص بات دائیں ہاتھ کے تیز بولر محمد ذیشان کی شاندار بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ کسی بھی پاکستان کے بولر کی انڈر 19 ون ڈے بین الاقوامی مقابلوں میں دوسری بہترین کارکردگی ہے۔ یہ ریکارڈ شاہین شاہ آفریدی
کا ہے جنہوں نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ انڈر 19 کے خلاف 15 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر نیپال انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ
دی جو47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

وسیم اکرم کا حارث رؤف کو بہترین کرکٹر بننے کا مشورہ

اوتم ماگر نے 76 گیندوں پر51 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔محمد ذیشان نے
19 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔ عامرحسن نے15 رنز کے عوض 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں پاکستان انڈر19 نے 26.2 اوورز
میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
اذان اویس نے 62گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے56 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان سعد بیگ نے 56گیندوں پر 50 رنز
کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اذان اویس اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کیا۔ نیپال
کی طرف سے گلسن جھا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر19 ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز انڈیا انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی جبکہ 12 دسمبر کو اس کا میچ افغانستان انڈر19
کے خلاف ہوگا۔