انٹرنیشنل چیف مقابلوں میں حنا شعیب کی تیسری پوزیشن

شیئر کریں:

سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں پاکستانی خاتون حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ مقابلوں میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی خاتون نے ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور نے کیا۔ نمائش میں پاکستانی رائس سمیت دیگر مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے اسٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔
حنا شعیب نے بہترین اور لذت سے بھرپور کھانا بنا کر تمام شرکا سے خوب داد وصول کی ۔ حنا شعیب نے گلاوٹی کباب پراٹھا املی پودینہ اور آلو بخارہ کی چٹنی بنا کر شرکاء کو پیش کی ۔

حنا شعیب کو تیسرے نمبر پر آنے پر تھامس گگلر اور ڈینیل میئر شیف نے برونز میڈل اور سرٹیفکیٹ دیئے ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا شعیب نے کہا کے میں تھامس گگلر سر اور ڈینیل میئر شیف کی بہت مشکور ہوں کے انہوں نے میرے کھانے کو سراہا ۔میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کے مجھے اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملا اور میں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا۔ حنا شعیب کی کامیابی پر پاکستانی سفیر اور کمیونٹی نے بھی مبارکباد دی۔


شیئر کریں: