ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ
کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے. گرفتار ملزمان میں آصف محمود اور بلال حسن شامل ہیں.
ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے تحقیقات کے
ان پاکستانیوں کو چین کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے حراست میں لیا تھا.
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی. ٹیم نے پاکستان واپس
آنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا.
غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مسافروں نے تحقیقات کے دوران گینگ کے مرکزی اسمگلر کی
شناخت آصف محمود کے نام سے ظاہر کی تھی.
کراچی میں انسانی اسمگلر پاسپورٹس سمیت گرفتار
آصف محمود کی چین میں موجودگی پر نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا. چین سے واپسی پر آصف محمود کو
گرفتار کرلیا گیا۔ آصف کی نشاندہی پر سہولت کار بلال حسن کو بھی دھر لیا گیا.
اسمگلرز جعلی دستاویزات تیار کرواکے غیر قانونی تارکین وطن کو کاروباری ظاہر کرتے تھے. ملزمان کا سرحد
کے دونوں اطراف انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک ہے. ملزمان کے بینک اکاونٹس منجمدکر دیے
گئے ہیں.