انسانی اسمگلرز گرفتار، ضمانت کی منسوخی پر دھر لیے گئے

ایف آئی اے ملتان زون نے لوگوں کو سب باغ دیکھا کے لوٹنے والے انسانی اسمگلنگ میں ملوث
2اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے.
گرفتار ملزمان میں محمد حفیظ ، محمد رفیق ، خادم حسین اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں. ملزم محمد حفیظ، محمد رفیق اور غلام
مرتضیٰ کو عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا.
ملزم خادم حسین کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا .ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کی غرض
سے لاکھوں روپے بٹورے.

کراچی میں انسانی اسمگلر پاسپورٹس سمیت گرفتار

ملزم محمد حفیظ اور محمد رفیق نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 14 لاکھ سے
زائد کی رقم وصول کی. ملزمان شہری کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہے.
ملزم خادم حسین سال 2018 سے مطلوب تھا. ملزم نے شہری کو اومان ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے
بٹورے تھے. غلام مرتضیٰ سال 2020 سے اشتہاری تھا اور48 لاکھ کے ویزہ فراڈ میں ملوث تھا.
ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے.