انتخابات میں تاخیر، پنجاب میں نیا نظام متعارف

انتخابات میں تاخیر کی وجہ سے پنجاب میں یونین کونسل اور گاؤں کی سطح پر معمول کے امور نمٹانے کے
لئے نیا انتظامی طریقہ کار متعارف کرادیا گیا ہے.
اس نظام کو موثر انداز میں چلانے کے لئے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کردی
گئی ہیں.
نئے نظام کے تحت پنجاب میں تحصیل کی سطح پربارہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی. اسسٹنٹ کمشنر
مینجمنٹ کمیٹی کا اور آل سپر وائزر ہوگا.
کمیٹی میں پولیس، ریونیو،زراعت، سکول، لائیو سٹاک کے محکموں کے نمائندے شامل ہوں گے. کمیٹی میں
سیکریٹری یونین کونسل، پٹواری اور نمبر دار بھی شامل ہوں گے.
مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین پیدائش، وفات،پولیو، ڈینگی اور دیگر وباء کے متعلقہ رپورٹ مرتب کریں گے.
مینجمنٹ کمیٹی زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے کام کرے گی.
مینجمنٹ کمیٹی پولیس سے مل کر جرائم پر قابو پانے کے لئے کردارادا کرے گی. مینجمنٹ کمیٹی نکاسی آب
کے لئے بھی کام کرے گی.
مینجمنٹ کمیٹی کے پاس کسی شہری کو کو ریاست کی اراضی تعمیرات سے روکنے کا اختیار بھی ہوگا.
روز مرہ کے امور کی انجام د ہی کے لئے دیہی سطح پر ویلج کمیٹی قائم کی جائے گی. ویلج کمیٹی چیئر مین اور
متعلقہ گاؤں کے چار نمائندوں پر مشتمل ہوگی.
ویلج کمیٹی کوڑا کرکٹ اٹھانے اور نکاسی آب کے حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کو رپورٹ کرے گی. مینجمنٹ کمیٹی
اور ویلج کمیٹی کے ذریعہ پنجاب میں 2468یونین کونسل میں گاؤں چمکیں گے پروگرام کو موثر انداز میں چلایا
جائے گا.