امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند

شیئر کریں:

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔
امریکی صدر کے بیٹے کا اکاونٹ 12 گھنٹے کے لیے بند کردیا گیا۔
ٹویٹر اکاؤنٹ بند ہونے کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے کورونا وائرس کے
علاج میں مددگار ثابت ہونے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے بارے میں ویڈیو شیئر کی تھی۔

ٹرمپ کا سوشل میڈیا اکاونٹ معطل کردیا گیا

ٹویٹر کی جانب سے کہنا ہے کہ ویڈیو سےٹویٹر کی کورونا سے متعلق غلط معلومات کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی۔
جس کی وجہ سے انتظامیہ نے اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یار رہے اس سے پہلے ٹویٹر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بھی کئی بار وارننگ جاری کرچکا ہے۔
ٹویٹر کی طرف سے عائد پابندیوں پر امریکی صدر گئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔


شیئر کریں: