امریکی صدر اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

شیئر کریں:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کو بھی کورونا وائرس نے دبوچ لیا ہے۔
صدارتی انتخاب کے لیے منگل کو ہونے والے مباحثہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کچھ لوگوں کے ساتھ
تھے ان ہی سے انہیں کورونا لگا۔

کہتے ہیں ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہوپ ہکس بھی ساتھ ہی ٹریول کرتے رہے اور پھر گزشتہ روز
امریکی صدر اور خاتون اول میں علامت ظاہر ہونےپر ٹیسٹ کرایا گیا۔

امریکا کے صدارتی امیدواروں کا مباحثہ

دونوں کے کوڈ 19 ٹیسٹ مثبت آئے جس پر قرنطینہ کر لیا گیا۔
خیال رہے اس سے پہلے بھی دونوں کے کئی ٹیسٹ کیے گئے لیکن ہر دفعہ منفی آتے تھے۔
صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رائج ایس او پیز بھی عمل نہیں کر پارہے تھے۔
اکثر اوقات وہ بغیر ماسک کے تقریبات اور ریلیوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔


شیئر کریں: