شیئر کریں:
سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی اور امریکی دو شیزہ کوہستان کے سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں پہنچ گئی۔ اپر کوہستان کے عبدالرحمن عرف کوہستانی بابو سے پسند کی شادی کرلی۔
اٹھارہ سالہ لڑکی سے عبدالرحمن کی چھ سال سے فیس بک پہ دوستی چل رہی تھی جو میاں بیوی کے رشتے میں بدل گئی۔ عبدالرحمن کے گھر یار دوستوں کا رش ، قرب و جوار سے خواتین بھی جوڑے کو ایک نظر دیکھنے کیلئے ہہنچ گئے۔ عبدالرحمن کا کہنا ہے میری دلہن مسلمان ہے اور میڈیا پہ بات نہیں کرنا چاہتی۔
شیئر کریں: