امریکی حملے کے بعد خطے کےحالات تبدیل ہوئے

شیئر کریں:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں امریکی حملے کے بعد خطے کےحالات میں تبدیلی آئی ، خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوشش ہے کہ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ پاک فوج اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے کے بعد خطے کےحالات میں تبدیلی آئی،، آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا خطہ خراب حالات کی طرف جارہا ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کےخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا، بھارت افواہیں پھیلانے میں کرداراداکررہا ہے، نئے بھارتی آرمی چیف کو پاک افواج کی صلاحیتوں کا ادراک ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے بہت قربانیوں کےبعد امن قائم کیا، پاکستان نےافغان امن عمل میں کردار اداکیا، آرمی چیف نے کہا افغان مصالحتی عمل میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوشش ہے کہ خطے میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔


شیئر کریں: