امریکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا سینیٹرمنتخب

شیئر کریں:

امریکی صدارتی انتخابات میں ریاست ڈیلاویئر سے کامیابی حاصل کرنے
والی سارہ ایم سی برائڈ تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکا کی پہلی خواجہ سرا سینیٹر بن گئی ہیں ۔

امریکی مسلمان خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سارہ ایم سی برائڈ کی جانب سے سینیٹ
میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹویٹ کیا گیا کہ
”ہم کر چکے ہیں، ہم جنرل الیکشن جیت چکے ہیں۔ شکریہ شکریہ شکریہ“۔

امریکی انتخابات میں دھاندلی، ٹرمپ کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

واضح رہے 2016 میں بھی سارہ ایم سی برائڈ امریکا کے بڑے جماعتی کنونشن
سے تقریر کرنے والی پہلی خواجہ سرا شخصیت کے طور پر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔
30 سالہ سارہ آزادانہ طور پر بھاری اکثریت سے جیتنے والی امریکا کی پہلی منتخب عہدیدار ہیں
جنہوں نے ریپبلکن جماعت سے تعلق والے سیاسی حریف سٹیوین واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔
ریاست ڈیلا ویئر میں اس وقت آزادانہ طور پر چار خواجہ سرا قانون ساز موجود ہیں
جن میں سارہ ایم سی برائڈ کو پہلی خواجہ سرا سینیٹر کی حیثیت حاصل ہے۔


شیئر کریں: