امریکی انتخابات کے پولز میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر واضع برتری

شیئر کریں:

نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق نائب صدر جوبائیڈن مد مقابل ہیں۔

دونوں امیدواروں میں کون کس پر بھاری پڑے گا اس بات کا فیصلہ تو نومبر میں ہوگا لیکن عوامی رائے جانچنے کے لیے لیپسس اور رائیٹرز کے پولز کے مطابق جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضع برتری حاصل ہے۔

پولز کے مطابق سابق نائب صدر جوبائیڈن کو ٹرمپ پر %39 کے مقابلے میں %45 کے مارجن سے برتری حاصل ہے۔

جوبائیڈن کو ریاست مشی گن، پینسلوینا اور ویسکانسن میں ٹرمپ پر فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ لیپسس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی بھی جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل نہیں تھی

لیکن حالیہ پولز میں عوامی رائے یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے میں ٹرمپ انتظامیہ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد امریکی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ بیشتر شہریوں کی رائے ہے کہ خطرے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خلاف سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جس سے امریکا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔

امریکی شہری مہلک وائرس کی وجہ سے بے روزگاری اور معیشت کی تنزلی سے بھی پریشان ہیں۔ یہی وجوہات ہیں کہ پولز میں ٹرمپ کی شہرت میں نمایاں کمی آئی ہے۔


شیئر کریں: