امریکا کی جانب سے ایران کے ایک ارب ڈالر واپس کرنے کا امکان

ایران کو جوہری پروگرام کے معاہدہ میں واپس لانے کے لیے امریکا نے مختلف آپشنز پر غور شروع
کر دیا ہے۔ ویانا میں آج ہونے والے مزاکرات سے پہلے امریکا کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ
وہ ایک کے منجمد ایک ارب ڈالر انسانی امداد کے نام پر واپس کر سکتا ہے۔

ایک ارب ڈالر امریکا نے طویل عرصے سے منجمد کر رکھے ہیں اگر ایران جوہری پروگرام میں واپس آنے پر تیار
ہو جاتا ہے تو امریکا ایک ارب ڈالر سوئس ہیومینٹیرین ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت ایران کو دے دے گا۔

قطر اور دیگر ممالک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بہت جلد امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پاجائے گا۔ ویانا
میں آج کے اجلاس سے بہت زیادہ توقعات پائی جاتی ہیں۔