امریکا کا چیتا بھی کورونا زدہ نکل آیا

شیئر کریں:

امریکا میں چار سالہ ملائیائی چیتا کورنا وائرس کا شکار ہو گیا۔
امریکا کے برونکس چڑیا گھر میں ٹائیگرکے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چارسالہ ملائیائی چیتے
کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت نکلا ۔ امریکا کے محکمہ زراعت کی نیشنل ویٹرنری سروسزلیبارٹریز کے مطابق ٹائیگرکے موذی وبا میں مبتلاہونے کا یہ پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔
برونکس چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بیان جاری کیاہےکہ چیتے نے بھوک میں کچھ کمی محسوس ہونےکی علامات ظاہر ہوئیں۔۔ چیتے کے ساتھ دیگر جانوروں کے ٹیسٹ کیے گئے جنھیں خشک کھانسی ہو گئی تھی۔ملائیائی چیتے کے علاوہ کوئی دوسرا جانور کورونا کا شکار نہیں ہوا۔
،برونکس چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے موزوں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یو ایس ڈی اے نے بتایا کہ کسی بھی فرد کو جانوروں کے قریب جانے سے روکا جا رہاہے تاکہ انہیں محفوظ رکھا جاسکے۔
انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورنا کا شکار ہونے والے چیتےکی مناسب دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور جلدصحت یاب ہونےکی توقع ہے۔
امریکہ میں کورونا کی وبا پھیلاو بڑھنے سے برونکس چڑیا گھر 16 مارچ سے عوام کے لئے بندہے۔


شیئر کریں: