امریکا کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے اور سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے
کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے. ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ اس بات کا اعلان دورہ کوئٹہ میں کیا گیا.
ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ عوام کا تحفظ اور امن و
امان کی صورت حال یقینی بنائی جا سکے.
40 لاکھ ڈالرز کے امدادی پیکج کے تحت بلوچستان پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس کیلئے تربیتی سہولت میں توسیع کی
جائے گی.انسداد دہشت گردی فورس کی موجودہ صلاحیت میں اضافہ سمیت زیر تربیت اضافی 800 افراد کی بیک وقت
تربیت و تعلیم کے لئے مالی تعاون فراہم کیا جائےگا.
ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی حکومت نے سیلاب سے تباہ حال 10 تھانوں کی مرمت و اپگریڈیشن کیلئے 20 لاکھ
ڈالرز کی رقم مختص کی ہے. ان پولیس اسٹیشنز کو فراہم کردہ سہولیات میں جدید طرز کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے.
ان سہولیات میں ڈجیٹل ریکارڈ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام میں تعاون شامل ہیں تاکہ علاقہ مکینوں
کو مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے میں مدد حاصل ہو.
ان سہولیات میں صنفی مسائل حل کرنے کیلئے ایک ڈیسک کا قیام بھی شامل ہوگا.جہاں کمزور اور متاثرہ آبادیوں کو نجی اور
مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا. تاکہ وہ جرائم سے متعلق باآسانی اطلاع دے سکیں، اس کے ساتھ جرائم کے نتیجے میں
پیدا ہونے والے مسائل یا زخموں کی صورت میں خصوصی دیکھ بھال حاصل کر سکیں گے.
خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام اہل پاکستان کیلئے خدمات کو بہتر بنانے کیلئے 10 نئے پولیس اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے.
اس ضمن میں اضافی بیس لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے.امریکہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو لاحق
خطرات کا ادراک کرتے ہوئے آلات اور ساز و سامان کی مد میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے.
اسٹیٹس بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) کے تعاون سے تمام منصوبہ جات کیلئے فنڈز کا اجراء اور ان
پر عملدرآمد کیا جائے گا.آئی این ایل کی جانب سے اس وقت پاکستان میں تقریباً دو کروڑ ڈالر کی مالی اعانت جاری ہے.
ڈونلڈ بلوم نے آئی جی بلوچستان اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے نمائندگان کے ہمراہ بلوچستان میں خواتین
اور بچیوں کیلئے پہلے سہولت مرکز کا افتتاح کیا. اس مقصد خواتین اور بچیوں کے تحفظ سے متعلق قانون نافذ کرنیوالے ادارں کی
استعداد میں اضافہ کرنا ہے.
دورہ کوئٹہ کے دوران امریکی سفیر بلوم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی سے بھی ملاقات کی. بات چیت میں
امریکی امدادی پروگراموں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا.
امریکا کا بلوچستان پولیس کے لیے 40 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان
