امریکا میں 13 ہزار سے زائد ووٹ لیکر ’کتا‘ میئر منتخب ہوگیا

شیئر کریں:

امریکا میں جہاں صدارتی انتخابات کے نتائج کا زور شور ہے
اور نئے صدر کے لیے حتمی نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے
وہیں ایک امریکی ریاست میں کتے نے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔
ریاست کینٹکی کے چھوٹے سے قصبے میں دریائے اوہائیو کنارے
مقیم ریبٹ ہیش ہسٹوریکل سوسائٹی نامی کمیونٹی نے میئر شپ الیکشن
میں ووٹنگ نتائج کے بعد فرانسیسی کتے ولبر کو میئر منتخب کرلیا ہے،
کمیونٹی کے مکینوں کی جانب سے ایک امریکی ڈالر فنڈکے ساتھ ووٹ کاسٹ کیے گئے
جس کے نتائج میں ولبر بیسٹ نامی فرانسیسی بل ڈوگ کامیاب قرار پایا
جس نے 13 ہزار 143 ووٹ لیے۔نومنتخب میئر کا اعلان ہسٹوریکل
سوسائٹی کے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔


شیئر کریں: