اللہ میاں جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے ایسی ہی ان ہونی امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہوئی ہے جہاں
امریکا کی تاریخ کی دوسری بڑی لاٹری نے دنیا کو پریشان کر دیا ہے.
پاور بال میں جیک پاٹ لگنے والے کا نمبر 22.24.40.52.64 ہے. مجموعی طور پر ایک ارب 73 کروڑ ڈالر
کی لاٹری لگی ہے.
امریکا میں جوئے پر جیتی ہوئی رقم پہ ویتھ ہولڈنگ ٹیکس ضرور دینا ہے. اب لاٹری جیتنے والے سے کہا
گیا ہے کہ وہ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد یہ رقم مرحلہ وار 30 سال میں لے سکتا ہے یا ایک ساتھ بھی اس کا
اختیار اسی کے پاس ہے.
اس سے پہلے نومبر 2022 میں ایک خوش نصیب شخص کا پاور بال جیک پاٹ 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کا لگا
تھا. امریکا کی 45 ریاستوں میں پاور بال کھیلا جاتا ہے.
امریکا میں پونے 2 ارب ڈالر کی لاٹری
