March 26, 2020 at 10:00 pm

‬‫کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں بے روز گاروں کی تعداد میں اضافہ کا 40 سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا۔‬
‎‫ایک ہفتے کے دوران 33 لاکھ افراد سے زیادہ افراد بے روزگار ہو گئے۔‬
‎‫امریکی محکمہ لیبر کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 33 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاونس کے لیے اپلائی کیا۔‬
‎‫یہ تعداد اکتوبر 1982 کے اقتصادی بحران کے دوران بے روزگار ہونے والوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔‬
‎‫اس وقت بے روزگار ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار تھی۔‬
‎‫معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کرونا کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بے روزگارں کی تعداد میں رکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔‬
‎‫اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ایک اندازے کے مطابق اگلے ماہ  کے دوران تک 4 کروڑ امریکی بے روزگار ہو سکتے ہیں۔‬
‎‫رپورٹ کے مطابق نیویارک اور متعدد دوسری  ریاستوں میں درخواست دینے والوں کے رش کی وجہ سے وہیب پورٹل کریش کر گئے۔

Facebook Comments