امریکا اور اسرائیل کی ایران پر حملے کی دھمکی

اسرائیل میں حماس کے حملوں سے تاریخ کی بدترین تباہی پر صیہونی ریاست اس کے قریبی حلیف امریکا
نے ایران کو براہ دھمکیاں دینے شروع کر دی ہیں.

اسرائیلیوں‌ کی ہلاکتیں 700 سے بھی بڑھ گئی ہیں ہزاروں زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید
اضافہ کا کہا جارہا ہے. امریکا نے بھی اپنے چار شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے.
صورت حال بہت زیادہ خراب ہونے پر امریکا نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کسی قسم کی مزید کارروائیاں
کیں تو وہ براہ راست ایران کی آئل ریفائنریز اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنائے گا.

اسرائیلی عتاب کی شکار غزہ کی پٹی کسے کہتے ہیں؟

امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے. اسرائیل نے بھی حماس کو عبرت
کا نشان بنانے کا اعلان کیا ہے.
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ حماس کو مالیاتی مدد فراہم کررہا
ہے. 1974 کی جنگ کو 50 سال ہونے پر حماس نے بھرپور تیاری کر کے اسرائیل پر ہفتہ کی صبح
سویرے فضائی، زمینی اور بحری حملے کیے ہیں.
حماس کی جانب سے پورے اسرائیل میں صف ماتم بچھانے پر اسرائیلی عوام اور میڈیا اپنی حکومت اور
ایجنسیوں‌ کی ناکامی پر سوال اٹھا رہی ہے.

حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی بمباری

حماس نے فلمی انداز میں پیراگلائڈنگ کے ذریعے اسرائیل کے اندر کارروائیاں کیں جس سے دنیا حیران
ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں لوہا منوانے والی اسرائیلی ایجنسیاں مشرق وسطی کو ٹیکنالوجی فراہم
کرنے کے معاہدے کر رہی تھی لیکن اپنے ملک میں حماس جیسی تنظیم کی کارروائیاں ناکام نہیں بناسکی.