الیکشن میں پیپلزپارٹی کا حشر سب دیکھیں گے، صدرالدین شاہ

الیکشن میں پیپلزپارٹی کا حشر سب دیکھیں گے، صدرالدین شاہ

فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے صدر قومی حلقہ این اے 203 کے امیدوار سید صدرالدين راشدی نے ٹھری میرواہ میں میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کوئی پیش گوئی تو نہیں کی لیکن انشاءاللہ پیپلزپارٹی کا وہ حشر ہوگا کہ آپ دیکھیں
گے. ہمارے ساتھ، ایم کیو ایم، جے یو آئی اور آزاد امیدوار ہیں پھر ان کا سندھ کارڈ سیلاب میں‌بہہ جائے گا .
صدر الدین شاہ نےسیاسی جماعتوں کے منشور سے متعلق کہا ایک نے منشور عوام کو خواب دکھانے کے لیے بنایا ہے اور دوسرے
کا منشور انٹرنیشنل سپورٹ کے ساتھ بنایا ہے. ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے جب تک پیسے نہیں آتے تب تک ملک اپنی
معیشت کے لیے اٹھ نہیں سکے گا. پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر موقع ملا تو عوام خوشحال نہیں یہ خود خوشحال ہوجائیں گے.
پندرہ سال میں بچا جوان ہوجاتا ہے اب نوجوانوں اور سوشل میڈیا نے ان کی ٹانگیں جڑ سے کاٹ دینی ہیں. ہم لیول نہیں مانگ
رہے لیول کر کے لے لیں گے.خیرپور میں مقابلہ سخت ہے سید غوث علی شاہ سینئر ہیں سابقہ وزیر اعلی رہے ہیں ان کا اپنا
وزن ہے.