اقوام متحدہ کی غزہ صورت حال پر فوری کارروائی کا اسرار

اسرائیلی حمایت میں امریکی ویٹو نےعالمی ادارے کا بھرم چاک کردیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل
پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ پر فوری کارروائی کرے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، جنگی اخراجات اور داخلی دباؤ

یہ غیر معمولی اقدام اس وقت سامنے آیا جب 15 رکنی سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ
بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد تاحال منظور نہیں کی گئی
آرٹیکل 99 سکریٹری جنرل کو اجازت دیتا ہے کہ “کسی بھی معاملے کو سلامتی کونسل کی توجہ دلائیں جس سے ان کی رائے میں
بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہو”۔

قطر نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے خط میں گوٹیریس نے اس ذمہ داری پر زور دیا کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی
صورت حال “بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے موجودہ خطرات کو بڑھا سکتی ہے”۔
گوٹیرس 18 اکتوبر سے “فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی” کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں . وہ مسلسل “خوفناک انسانی مصائب،
جسمانی تباہی اور غٍزہ میں ہونے والے الام صدمے” کو بیان کرتے رہے ہیں.