افغانستان میں زلزلہ سے اموات 920 سے زائد ہو گئیں

شیئر کریں:

افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں زلزلے سے اموات کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے. نائب وزیر برائے قدرتی آفات
مولوی شرف الدین نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتیں‌ 920 سے زائد ہو چکی ہیں. زخمی بھی ایک ہزار سے زائد ہیں‌ زخمیوں
کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر ہلاکتوں‌ میں‌ مزید اضافے کا خدشہ ہے.
پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی صوبہ پکتیکا بہت زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں‌ زلزلے نے پکے گھروں کو بھی
ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے. ملبہ سے متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی اسپتالوں میں پہنچایا گیا.

اسپتالوں‌ میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے. 5.9 شدت کے اس زلزلے نے سب کچھ ہی ہلا کر رکھ دیا بڑے
پیمانے پر جانی نقصان نے افغانستان کو افسردہ کر دیا ہے. پاکستان کی جانب سے زلزلے کے جھٹکے محسوس
کیے گئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.


شیئر کریں: