افغانستان میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی

شیئر کریں:

افغانستان کے صوبے قندوز میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں زور دار دھماکا ہواہے
دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
دھماکا افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع سعیدہ آباد کے علاقے خان آباد میں ہوا،
عینی شاہدین کا کہناہے کہ جمعہ کی نماز پڑھی جارہی تھی کہ زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔
عینی شاہدین کا کہناہے کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔
شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
افٖغان وزارت داخلہ کی جانب سے بھی دھماکے کی تصدیق کر دی گئی ہے
نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


شیئر کریں: