اغوا کا ڈرامہ، نوجوان کا اپنے گھر والوں سے ہی 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ

نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر بخاری
‎نوشہرہ ورکاں میں تھانہ کوٹ لدھا کے علاقے سے نوجوان کے تاوان کے لیے اغواء ہونے کا ڈراپ سین
‎ہو گیا ۔
‎اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا نوجوان پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ نوجوان محمد نواز نے گھر والوں سے کاروبار کرنے کے لیے پیسے لینے کے لیے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔

‎نوجوان اغواء کا ڈرامہ رچانے کے بعد علی پور چھٹہ کی مقامی مسجد میں رہائش پذیر رہا۔ نواز گھر کے گردونواح میں ہی لوکیشن بدل کر تاوان کے لیے گھر والوں کال کر تا تھا۔
‎کوٹ لدھا پولیس نے ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔محمد نواز نے گرفتار ہوتے ہی اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور حسب ضابطہ کاروائی کی جائے گئی۔
اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ اغواء کاروں نے 80 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ نوجوان نواز توڑی کی دوکان پر کام کرتا تھا کام کرنے کے بعد گھر واپس نہیں آیا۔ ایف آئی آر میں لکھوایا گیا تھا کہ بچے کو پٹھانوں نے اغواء کر لیا ہے اور آپ 80 لاکھ روپے تاوان لے کر دینہ آ جاؤ۔