اس ملک کی بدقسمتی

شیئر کریں:

تحریر: شہزادہ احسن اشرف شیخ
سابق چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے
سابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار

میں صبح کی دعا سے آغاز کرتا ہوں۔ اے اللہ ہماری قوم میں ا اپنے حکمرانوں اور عدالتی نظام کو جوابدہ بنانے کا احساس پیدا کر۔ انہیں ایسی قوم بنادے جو برائی کے سامنے ڈٹ سکے اور کمزور کی حفاظت کرے۔
ہم کب تک اپنی خواتین کو زیادتی کا شکار ہوتے دیکھتے رہیں گے؟
ہم کب تک سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف کے لیے بھیک مانگتا دیکھتے رہیں گے؟
کب تک ہم سانحہ بلدیہ ٹاون کے متاثرین کو انصاف کے لیے روتا دیکھتے رہیں گے؟
کب تک ہم اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کو ثبوت ہونے کے باوجود شریف اور زرداری خاندان کو ریلیف دیتے دیکھتے رہیں گے؟

مسلم لیگ ن کے لیے چند سوالات

کب تک ہم برداشت کریں گے کہ قاضی فائز عیسی ثبوت دینے کی بجائے پٹیشنز دائر کرتے رہیں؟
کب تک یہ ناانصافی ہوتی رہے گی کہ قاضی فائز کا بھائی قاضی عظمت عیسی غیرقانونی طور پر پی پی اے ایف کو چلائے گا اور وہ پی پی اے ایفسے 36 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے گا؟
قاضی فائز عیسی شریف خاندان کا اوپن اینڈ شٹ کیس حدیبیہ پیپر ملز کیسے بند کرسکتے ہیں؟ ہم پنجاب کی 56 کمپنیوں کا کیس کیسے بھول سکتے ہیں؟
ہم عزیربلوچ کیس کے منطقی انجام کا کیوں مطالبہ نہیں کرتے؟ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ چند شراب کی بوتلوں کا کیس ایک دہائی بعد بند کردیا گیا۔

یہ سفر مشکل ہوگا

سب سے دلچسپ بات کہ اے پی ایس حملہ کا سرغنا، 167 بچوں کا قاتل احسان اللہ احسان حراست سے کیسے بھاگ گیا؟
ہماری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی دومختلف سمتیں کیسے ہو سکتی ہیں؟ جب ہمارے جوان دہشتگردوں کا مقابلہ کر کے انہیں پکڑتے ہیں، آرمی کورٹ سے انہیں موت کی سزا ہوتی ہے لیکن پشاور ہائی کورٹ کا ایک سید چیف جسٹس انہیں چھوڑ دیتا ہے۔ جبکہ میں ہرروز دیکھتاہوں کہ اس فوج کا بہادر جوان اپنے وطن کے لیے جان نچھاور کردیتا ہے۔

میں نے اپنی زندگی میں کبھی معاشرے کے نمام طبقات میں اس طرح کا مردہ ضمیر نہیں دیکھا اور نہ ہی ان میں جن کے پاس طاقت ہے۔
اس سب کا مجھے ایک ہی حل نظر آتا ہے۔ ہمیں ان مافیاز، عدلیہ، زیادتی کرنے والوں اور دہشت گردوں کے خلاف خونی انقلاب لانا ہوگا۔
اس مقصد کے لیے مجھے اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو مجھے کوئی افسوس نہیں ہوگا۔
ملک میں بدعنوانی سٹرک کی نکر سے ایوان صدر تک ہے۔ ہر دوسرا پاکی ملک کو دشمن کے ہاتھ بیچنے کو تیار بیٹھا ہے۔
ہمیں ہونے والی ہرغلطی پر تنقید کریں۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد
شہزادہ احسن اشرف شیخ


شیئر کریں: