اسکول کالجز کی کتابیں نہیں چھپیں گی بچے کیسے پڑھیں گے؟

شیئر کریں:

کاغذ کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد پبلشرز نے کتابیں چھاپنے سے انکار کردیا ہے۔صدر انجمن تاجران
خالد پرویز نے کہا ہے کہ چند ماہ کے دوران کاغذ کی قیمت 105 روپے سے بڑھا کر 210 روپے فی کلو کر دی گئی
ہے۔ پیپر ملوں نے چند ماہ کے دوران چار مرتبہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

خالد پرویز نے کہا کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ٹینڈرز اٹھانے والے بھی پریشان ہیں کیونکہ پبلشرز نے 190 روپے فی کلو
کے حساب سے ٹینڈر لیا تھا۔صدر انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ کاغذ کا ریٹ اب 210 روپے کلو ہو گیا ہے تو
آرڈر کیسے پورے کریں گے؟

پبلشرز کسی بھی طرح کروڑوں روپے کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے ہیں جب کہ حکومت فی الوقت خاموش
تماشائی بنی بیٹھی ہے۔


شیئر کریں: