اسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

اسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

96 ویں اسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے. بہترین اداکار، معاون اداکار، اداکارہ، معاون اداکارہ، فیچر فلم، اینیمیٹڈ فلم
بہترین شارٹ فلم اور بہترین موشن پکچر سمیت 23 مختلف کیٹیگری کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے.
بہترین اداکار کے لیے بریڈلے کوپر، کولمین ڈومنگو، پال گیامٹی، کیلیئن مرلے اور جیفری رائٹ نامزد کیے گئے ہیں. اسی طرح بہترین
اداکارہ کے لیے انیٹی بنینگ، لیلے گلیڈ سٹون، سندرا ہلر، کیری ملیگن اور ایما سٹون فہرست میں شامل کی گئی ہیں.
فلم لو کیپیٹانو، پرفیکٹ ڈیز، سوسائٹی آف سنو، ڈی ٹیچرز لائونج اور دی زون آف انٹرسٹ بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کے لیے نامزد کر لیا گیا.
96ویں اکیڈمی ایوارڈ 10 مارچ کو امریکا میں منعقد کیے جائیں‌گے.