اسکردو حکومت نے بیچ چوراہے لائبریری کیوں کھولی؟

شیئر کریں:

رپورٹ:عارف سحاب

اسکردو کی مقامی حکومت نے عجیب و غریب کام کرڈالا
میونسپل کمیٹی نے بیچ چوراہے پبلک لائبریری بنادی
اب کتب بینی کے شوقین افراد کو سٹرک پر بیٹھ کر مطالعہ کرنا ہوگا
اسکردو کی حکومت کے اس انوکھے کام پر کچھ شہری تعریف کر رہے ہیں
تو کچھ اس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

اسکردو کی سٹرک پر قائم لائبریری پر دلچسپ رپورٹ دیکھیں

کتب بینی کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ اس انوکھے اقدام سے لوگ لائبریری میں دلچسپی لیں گے
ان کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل جب سٹرک پر لائبریری دیکھے گی تو لازمی رخ کرے گی
دوسری طرف ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ لائبریری کسی خالی جگہ اور پرسکون مقام پر بنائی جاسکتی تھی
اسکردو کی سٹرکوں پر پہلے ہی ٹریفک کا بوجھ ہے، لائبریری کے قیام سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی
دوسری طرف اسکردو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی شاہراوں پر لائبریریاں ہوتی ہیں
اس اقدام کا مقصد لوگوں کو دوبارہ مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا ہے

 


شیئر کریں: