اسپین کی پاکستان میں میڈیکل ٹورزم

شیئر کریں:

‎اسپین میں میڈیکل کے شعبے سے منسلک اسپینش اسٹوڈنٹس انٹرن شپ کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے پاکستان جائیں گے۔اسٹوڈنٹس 2 سے 9 ماہ تک لاہور میں قیام کریں گے ۔پہلے مرحلے میں 3 ڈاکٹرز اور کچھ نرسوں پر مشتمل ٹیم پاکستان جائے گی۔ ان کا پہلا پڑائو لاہور میں ہو گا اور وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج سمیت مختلف میڈیکل کالجز میں انٹرن شپ کریں گے ۔

ڈاکٹرز کے وفد نے بارسلونا قونصل خانہ میں قونصل جنرل آف پاکستان علی عمران چوہدری سے ملاقات کی۔ وقد نے ویزے کے حصول سمیت پاکستان میں سیکورٹی معاملات اور سیاحت پر گفتگو کی۔ پہلے پاکستانی ڈاکٹر عرفان مجید راجا اور اس پراجیکٹ کے سپروائزر طاہر رفیع نے اسپین کے ڈاکٹرز کے اس اقدام کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ دورہ جہاں ہسپانوی طلبہ کے لئے ایک نیا تجربہ ہو گا وہیں پاکستانی ڈاکٹرز اور اعلی تعلیم کے حصول کے لئے اسپین آنے والوں کے لئے کئی نئے دروازے بھی کھولے گا۔اس اقدام سے میڈیکل ٹوریزم کا باب بھی کھل جائے گا۔


شیئر کریں: