اسپین نے کورونا کی وجہ سے رات کا کرفیو نافذ کر دیا

شیئر کریں:

بارسلونا سے کرن خان
اسپین حکومت کی جانب سے کاتالونیا میں آج رات 10 بجے سے کرفیو نافذ ہو گیا۔
کرفیو صرف رات کے اوقات میں ہو گا جس کا دورانیہ صبح 7 بجے تک ہو گا رات کے وقت
کرفیو 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

پولیس کے تمام اداروں (موسس ، لوکل پولیس ‍ اور بعض جگہوں پر گواردیا سول ‍بھی) کے اہلکار بڑی
تعداد میں گلیوں میں موجود رہیں گے اور نئی پابندیوں کے بارے عوام کو آگاہ کرتی رہے گی
خلاف ورزی پر 300 یورو جرمانہ ہو گا۔

کاتالان پولیس ترجمان کا کہنا ہے صرف آج رات اتفاقی طور پر گلی میں موجود ایسے افراد جو نئے
اقدامات سے ابھی تک لاعلم ہیں اُن کو آگاہ کیا جائے گا۔

جرمانہ نہیں کیا جائے گا تاہم جو لوگ منظم انداز میں گروپ کی شکل میں پائے جائیں گے اُن کو آج
سے ہی باقاعدہ جرمانہ کیا جائے گا۔

تمام بزنس ادارے، دکانیں، تجارتی مراکز رات 9 بجے بند کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس میں ہر طرح کے بزنس سپر مارکیٹس، چھوٹی بڑی ہر طرح کی دکانیں، موبائل شاپس اور
پی سی او شامل ہیں۔

ڈونر کباب / ریسٹورنٹس کی Take away سروس رات 9 بجے تک ہوگی، تاہم ہوم ڈلیوری سروس
رات 10 تک مکمل کرنے کی اجازت ہو گی۔

پچھلے لاک ڈاؤن میں ایک سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا تھا، جو declaración autorresponsable کہلاتا ہے
ایسے افراد جن کو کرفیو کے اوقات (رات دس بجے سے صبح چھے بجے) کے دوران گھر سے کسی اہم ترین یا
انتہائی ضروری کام کے لیے نکلنا پڑے اُن کے لیے وہ سرٹیفیکیٹ اپنے پاس رکھنا لازمی ہو گا۔

دن کے اوقات میں بھی 6 سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے یا پرہجوم تقریبات کے انعقات پر پابندی ہو گی۔
فی الحال صوبے (کاتالونیا) سے نکلنے پر یا داخل ہونے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبارِ زندگی جاری رہے گا۔

اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے پہلے سے نافذ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا نظام جاری رکھیں گے۔

سفر، ائرپورٹس، پبلک ٹرانسپورٹ: ٹرین، میٹرو اور بس کی سروس حسب معمول جاری رہے گی۔


شیئر کریں: